

Loading content...
مگر احترام کے معنی یہ بھی نہیں ہوتے کہ ان کے افکار اگر تحقیق کے بعد غلط ثابت ہو جائیں تو ہم احترامًاان نظریات کو درست ثابت کرنے میں لگے رہیں یہ احترام نہیں بلکہ ان بزرگوں کے مقصد کے خلاف ایک قدم ہے کیونکہ انکا مقصد تھا کہ انسان حقیقت اشیاء کو سمجھ لے اگر انسان حقیقت اشیاء ہی کو نہ سمجھے تو پھرانکا مقصدہی فوت ہوجاتا مثلاً حکیم جالینوس نے صحت انسان کوباقی رکھنے کیلئے اخلاط اربعہ کا نظریہ دیاجو چودہ صدیوں تک درست سمجھا جاتا رہا پھر جدید طب نے بتایا کہ ہر مرض کے اپنے علیحدہ وجوہات ہوتے ہیں اور اسکا نظریہ ردہو گیا وہ شخص پھر بھی قابل احترام رہا ہے مگر حقیقت امراض کا نظریہ بدل گیا ہے ۔اسیطرح جبتک روشنی کے ذرات کا علم نہ تھا اسکی رفتار معلوم نہ تھی تو قدیم مفکرین کا نظریہ درست تسلیم ہوتا رہا اب روشنی ایک لطیف جوہر ثابت ہو چکی ہے اور اسکے چھوٹے چھوٹے ذرات کے فضا میں سفر کرنے کی رفتار بھی معلوم ہو چکی ہے تو پھر وہ اسکے عرض ہونے والا نظریہ تو خود بخود باطل ہو گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار