

Loading content...
یعنی متقدمین کے نزدیک روشنی یا باالفاظ دیگر نور جوہر نہیں عرض ہے اس کا مادی کوئی جسم نہیں اس طرح عرض کے بارے میں یہ وضاحت بھی کی جاتی ہے کہ علم و حکمت کی رو سے عرض اس مخلوق کوکہا جاتا ہے جو خارج میں کسی موضوع سے قائم ہوتا ہے اور اسکے سہارے موجودہو سکتا ہے بلا احتیاج موضوع وہ موجودنہیں ہو سکتا جو مخلوق خدا خارج میں بلا احتیاج موضوع موجود ہواسے علماء حکمت کے ہاں جوہرکہتے ہیں۔ اسی سے استدلال کر کے فرماتے ہیں مخلوق اول خارج میں بغیر احتیاج موضوع کے مستقل طور پر موجود ہونے والی شے ہے اس لیئے وہ جوہرکہلائیگی نہ کہ عرض نوری انسان 236میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ سائنس نے ہزاروں قدیم نظریات کی تردید کر دی ہے میں ماضی کے جملہ مفکرین کو عزت کی نگاہ دیکھتا ہوں کہ انھوں نے سوچ کو ایک راستہ دکھایا ہے وہ اس لیئے قابل قدر ہیں کہ انھوں نے کائنات کے بارے میں غور و فکرکیاہے اور کچھ نتائج دیئے ہیں اور جدید آلات کے بغیر وہ بہت کچھ کر رہے تھے لیکن ان کی ذات قا بل احترام ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار