

Loading content...
اور انکے کیلئے مجہول و مبہم قسم کی تعریفیں وضع کی گئیں اور اسطرح جوہر اور عرض کی بحثوں نے جنم لیا حالانکہ اس جدید دور نے خود انھیں ایک جوہر ثابت کر دیا ہے روشنی اور آواز کی اکائیاں وجود میں آئی ہیں ان چیزوں کے امواج کے طول و عرض (ویو لینتھ ) کی پیمائشیں کی جاری ہے اوران کی حدرفتار وغیرہ سے دنیا آشنا ہے اب تو ایسے آلات موجود ہیں جو آواز کی مقدار کو ڈیسی بل کے حساب سے ناپ لیتے ہیں مگر اسکے باوجود اگر کوئی پھر بھی اس پر اصرار کرے کہ یہ اعراض ہیں جو قائم بالذات ہیں وغیرہ وغیرہ تویہ علمی خود کشی ہے جیسا کہ بعض علماء کرام نے تباع قدما میں نور کو عرض لکھا ہے اور نور بمعنی روشنی یا ضیا کے لیا ہے اور اسے عرض یعنی غیر جوہر فرض کر کے لکھا ہے کہ جو چیز جوہر ہی نہیں ہے اس سے کسی چیز کے خلق ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پہلی بات تو یہ ہے کہ نور عرض ہے ہی نہیں اگر نور کو عرض مان بھی لیا جائے تو پھر بھی اس سے تخلیق کو ناممکن قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ جب اللہ نے صادر اول کو لا شے سے پیدا و ایجاد فرمایا تھا تو شے کا مادہ ہی نہیں لیا یہ تو پھر بھی کوئی نہ کوئی شے ہی ہے جب لا شے سے شے پیدا ہو سکتی ہے تو شے سے کسی چیز کو وجود دینا کیسے ناممکن ؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب منطق اور علم کلام اور دیگر معقولات وغیرہ کے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار