

Loading content...
نمبر 5فائیلم نیما ٹوڈا PHylum Nematoda۔اس میں راونڈ وارم Round Wormگول کیڑے ہوتے ہیں ان میں جسم لمبا مگر سانپ کی طرح گول ہوتاہے اسکے دونوں سرے نوکیلے ہوتے ہیںان کا جسم قطع دار نہیں ہوتا ان میں ایک سیدھی ہضمی نالی ہوتی ہے جو اگلی جانب منہ سے اور پچھلے سرے سے تھوڑا سا آگے کی طرف اینس کے ذریعے باہر کھلتی ہے اس فائیلم میں شامل جانور عموما ًاندرونی طفیلیے ہوتے ہیں بعض آزادانہ زندگی گزارتے ہیں اور سمندروں دریاوںنہروں میں رہتے ہیں مثلا اسکیرس ہک ورم فائیلیریا وغیرہ وغیرہ اسکیرس داخلی طفیلیہ ہے اور ریڑھ کی ہڈی رکھنے والے جانوروں کی انتڑیوں میں پایا جاتا ہے اور نیم ہضم شدہ غذا سے خوراک حاصل کرتا ہے وغیرہ وغیرہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار