

Loading content...
ثابت ہوا حجت کیلئے محجوج کی نوع ہونا ضروری نہیں اور لفظ منکم سے وحدت نوع پہ استدلال بھی باطل ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ اس دور میں ارسطو جیسے قدما کا تصور نوع ہی باطل ہے کیونکہ ہمارے موجودہ دور کے مذھبی علما آج سے دو ہزار سال پہلے کے دور میں اٹکے ہوئے ہیںاور فلسفہ و سائنس کے امتزاج سے ان علوم میں جو ترقی ہوئی ہے ۔اس سے نابلد ہیں اس لئے سارے فسادات پیداہورہے ہیں 1950تک جو تحقیق ہوئی ہے اور تقسیم انواع کا نظریہ تسلیم کیا گیا تھا اسے یہاں پیش کرنے کی جسارت کرتاہوں 1950سے بعد میں جوترقی ہوئی ہے اسکامجھے علم نہیں کیونکہ علوم میں ارتقاکاعمل جاری رہتاہے اس لئے ان علوم میں بھی ترقی ہوتی رہے گی اور حتمی اور آخری نظریہ وہ ہوگا جو ہمارے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ آکر پیش کریں گے ۔موجودہ دور تک جو ارتقاء ہوا ہے وہ یہ ہے کہ اس دور میں جو علم جانداروں پر محیط و مبنی ہوتا ہے اسے بیالوجی biology کہتے ہیں ان میں جو تنوع ہوتا ہے اسے diversityکہتے ہیں سب سے پہلا عمل جو ہوتا ہے اسے جانداروں کی اقسام اور گروہ بندی کہتے ہیں ( (Classification of Organisms اس کرہ ارض پر اس وقت جانداروں کی لاکھوں مختلف اقسام تشخیص میں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار