

Loading content...
کیا انہوں نے تمہیں ہمارے آیات نہیں سنائے تھے ؟ کیا تمہیں اس دن کی ملاقات سے نہیں ڈرایا تھا؟ یعنی جنات کو بھی فرمایا جارہا ہے کہ تم میں سے رسول نہیں آئے تھے مگر جنات میں نوع جنات کے رسول کا وجودہر دور میں ثابت کرنا محال ہے دور اول میں بعض نوع جنات سے کسی رسول ( یوسف ) کے مبعوث ہونے کا تذکرہ کتب میں ہے لیکن شہنشاہ انبیاء حبیب کبریا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دور کے جنات تو نوع جنات میں سے کسی رسول کے ماتحت نہیں بلکہ سورہ جن سے ثابت ہے کہ وہ بھی امت سرور کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہیں کم از کم یہ جنات تو اعتراض کر سکتے ہیں کہ اے بار الہ ہمارے پاس ؛ ھم میں سے ؛ کوئی رسول نہیں آیا مگر صورت حال یہ ہے کہ وہاں جنات اور انسانوں نے جو کچھ کہنا ہے وہ بھی خالق کائنات نے فرمایا ہے کہ وہ کیا جواب دیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار