

Loading content...
اسکا پہلا جواب تو یہ ہے کہ اس کلیے کو وضع کرنے والا کوئی سطحی علم کا مالک ہو سکتا ہے کیونکہ یہ کلیہ ہی باطل و ناقص ہے ہاں بعض لوگوں کو لفظ منکم منھم وغیرہ سے اشتباہ ضرور ہوا ہے مگر یہ اشتباہ ہی ہے کیونکہ میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ لفظ منکم منھم وغیرہ وحدت نوع پر استدلال میں کفایت نہیں کرتے کیونکہ کلام مقدس سے ثابت ہے کہ منکم مثلکم منھم جیسے الفاظ ایسے ایسے مقامات پر بھی واردہوتے ہیں جو منطقی بشریت کے تصور کے منافی ہیں مثلاً منکم ؛ تم میں سے ؛ کے الفاظ میں بعض جگہوں پر ایک ہی نوع کے افراد کو ایک دوسرے کا غیر بتایا گیا ہے اور بعض جگہوں پر غیر انواع کو ایک ہی ثابت کیا گیا ہے ذرا کلام الہی میں دیکھئے منافقیں کے بارے میں ارشاد قدرت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار