

Loading content...
سورج روشنی ہے اور چاند نور ہے اسکی نورانیت کا پول نیل آرم سٹرانگ نے کھول دیا ہے کہ چاند خود مٹی کا بنا ہوا ہے لہذہ قرآن میں لفظ نور سے نوع پہ استدلال جائز ہی نہیں ۔میں نے کہا کہ اسطرح تو ہر لفظ مشکوک ہو جائیگا کہ حقیقت معلوم ہونے سے حقیقت بدل جائیگی اسی طرح پورے کلام الہی میں ہرلفظ کی نئی تعریف وضع کرنا پڑیگی پھرجسطرح لفظ نور سے محمد آل محمد علیھم السلام کا نورہونا ثابت نہ ہو گا اسی طرح لفظ بشر بھی تو مشکوک ہو جائیگا تو پھر لفظ بشر سے نوع بشر پہ استدلال کرنا بھی تو جائز نہ ہوگا اور اللہ نور کے معنی بھی یہ ہونگے کہ اللہ زمین اورآسمانوں کی مٹی خراب کرنے والا ہے یا وہ نعوذباللہ ارض وسما کی خاک ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار