

Loading content...
بات وی ہے کہ جو حضرات بنی امیہ اور بنی عباس کے پیرو کاروں کی صفوں سے نکل کردائرہ تشیع میں آئے ہیں وہ اپنے آثار و لوازم کے ساتھ آئے ہیں اور اپنے قدیم عقائد کی چھاپ ان کے بعد والے عقائد پر ظاہر ہ واضح ہے کیونکہ خوارج ہوں یایزیدی واموی گما شتے ان میں ایک صفت مشترک رہی ہے وہ یہ ہے کہ انکے نظریات میں یہ ہوتاہے کہ اللہ کے سوا کوئی فاعل حقیقی نہیں اور اللہ کے سوا کوئی قابل تعظیم نہیں ہے اللہ کے سوا کوئی کچھ نہیں دے سکتا اسلام صرف اللہ اللہ ہے جناب رسول خداہوں یا آل رسول علیہ السلام ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے انہیں قتل کرنے والوں اور توہین کرنے والوں کوبھی اللہ جنت دے سکتا ہے کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے اعجاز و کرامات میں کسی کی کوئی اہمیت نہیں یہی کام اللہ مکھی اور مچھر سے کروا سکتا ہے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی فضیلت ہی نہیں بلکہ اللہ ہی ان سے کروا رہا ہے وغیرہ وغیرہ خوارج اور بنی امیہ اور بنی عباس کے محمدو آل محمد علیھم السلام کے بارے جو عقائد ہیں آپ ان کی فھرست بنالیں ادھر اس دور کے مقصر علماء کے عقائد کی فھرست بنالیں ان دونوں کو سامنے رکھ کر موازنہ کرتے چلے جائیں پتہ چلے گا کہ ان ظالمین کے عقائد کا واضح عکس یہاں کے علما کے عقائد میں موجود ہوگا ان لوگوں کا مقصد یہ تھا کہ ثلاثہ صحابیت کے لباس کی وجہ سے سزاوار خلافت بن جائیں اور ثابت ہو جائیں اگر وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو بشر ثابت نہ کرتے تو کسی بشر کو خلیفہ کیسے بنایا جا سکتا تھا کیونکہ اھل سنت میں سے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو نور مانتے یں وہ بھی اصحاب کرام کو نورنہیں مانتے انہوں نے ؛ منکم ؛ سے ناجائز فائدہ اٹھا کر ہر ظالم و فاسق کو اولی الامر بنا دیا اوریہاں بھی منکم سے بشریت پہ استدلال ہو رہا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار