

Loading content...
اب نورکے آثار ولوازم میں کھانے پینے کا تذکرہ ہے ہی نہیں اگر نور کے شکل بشر میں آنے کے باوجود اس کے آثار و لوازم کو ثابت کرنا بھی تھا تو اسطرح کرنا تھا کہ نور جب بھی شکل انسان میں آیا ہے خود بھی روشن ہوتا تھا اور اپنے غیر کو بھی روشن کر دیتا تھا مگر قرآن گواہ ہے کہ نور جب بھی انسانی شکل میں متشکل ہو ہے اس میں یہ صفات و آثار بالکل نہیں تھے تبھی تو نہ ابراھیم علیہ السلام نے پہچانا اور نہ جناب مریم سلام اللہ علیھا نے پہچانا اگر وہ اپنی نوری چمک دمک کے ساتھ آتے توجناب مریم سلام اللہ علیھاان سے پناہ نہ مانگتیں اور نہ ہی انسے ڈرتیں اسیطرح جناب ابراھیم علیہ السلام انھیں اپنا دشمن سمجھ کر خوف زدہ نہ ہوتے کیونکہ ملکوت سما کو تو جناب ابراھیم علیہ السلام پہلے ہی دیکھ چکے تھے جیسا کہ قرآن
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار