

Loading content...
میرے بھائی میں کیا بتاؤں مجھے کہاں درد ہے میری پسلی دکھتی ہے تیرے لئے میں ؛ نن تی ؛ ( دیوی ) کو پیدا کرتی ہوں ؛ سو میری ؛ زبان میں پسلی کو ؛ تی ؛ کہتے ہیں۔اور نن عورت کو یعنی ؛ ان کی ؛ دیوتا نے نن ہر سگ کوکہا کہ میری پسلی سے عورت پیدا ہونے والی ہے جو تمام زندوں کی ماں ہوگی جب یہی سو میری مسلمان ہوئے تو حوا کو آدم کی پسلی سے پیدا ہونے والا تصور پیش کیا اور انہی کے ھم مذھب مسلمانوں نے فوراً تسلیم کرلیا عیسائیت بھی اس سے متاثر ہوئی ہے بائیبل کی فردوسی کہانیوں میں بھی حوا کا آدم کی پسلی سے پیداہونا بیان ہواہے۔ اب اسلام میں بھی یہی بات موجود ہے اوراسی طرح ہمارے ساتھ بھی ہواہے کہ محمدآل محمد علیھم السلام کو بشر کہنے والوں نے جب یہ جرات کی اور بشر کہا تو جولوگ اموی اور عباسی گروپ سے نکل کر آئے تھے انہوں نے اس نظریے کو سر آنکھوں پہ رکھا اوریہ کہنا شروع کردیا کہ ارسطو کے بقول اعلیٰ نوع انسان ہے اس لئے ان حضرات کو اعلیٰ ثابت کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ان ذوات کو بشر ثابت کیا جائے اور انھیں نوع بشرہی میں داخل سمجھا جائے اور اس پربہت سے کلیات و مسلمات وضع کر لیئے گئے مثلا ً الشی اذا تحقق تحقق بثارہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار