

Loading content...
اسیطرح جولوگ بنی امیہ اور بنی عباس کے مذھب سے منتقل ہو کر مذھب اثنا عشریہ میں داخل ہوئے تھے ان پر کئی پشتوں تک اسکا اثر باقی رہنا ناگزیرتھا ابتدائے اسلام سے دیکھیں کہ کسطرح دیگر مذاھب کے نظریات اسلام کا لبادہ پہنتے رہے ہیں اسی لئے یہ بھی اُس مذھب کی ایک جھلک ہے جو آج کے کتب میں نظر آرہی ہے جناب آدم اور حوا کی تخلیق کا جو واقعہ ہے وہ قرآن کریم نے بڑے سادہ انداز میں بیان کیا ہے مگر دیکھیں اھل اسلام نے اپنے سابقہ مذاھب کے رجحانات کو کسطرح اسلام میں ڈھال دیا ہے جس سیزن میں میں ؛ انڈالوجی ؛ پہ تحقیق کر رہاتھا تو مجھے اس واقعے کے راز معلوم ہوئے اجمالا پیش کرتا چلوں تاکہ سمجھ آسکے کہ کسطرح مذاھب وفرقے رجحانات کے رنگ میں رنگتے چلے جاتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار