

Loading content...
( (6والجان خلقناہ من قبل من نارالسموم ( (27الحجر ۔ جنات بھی آگ سے پیداہوئے ہیں وہ بھی زہریلی آگ سے اب اس زہریلی آگ کی نوع کیا ہے؟ کیا آگ اور جنات کی نوع ایک ہے کیا جنات میں آگ کے صفات موجود ہیں؟ یعنی جلانا اور روشن کرنا ابلیس بھی جنات میں سے ہے تو کیا ابلیس میں آگ کے صفات موجود ہیں یعنی جس پر سوار ہو جاتا ہے اسے آگ لگا دیتا ہے یا روشن کر دیتا ہے؟ اگر یہ نہیں ہے تو پھر نوری مخلوق سے صفات نوع کے اظہار کا مطالبہ کیوں ؟ کیا ابلیس اور جنات بھی قائم بالغیر ہیں؟ یہ لفظ ؛ من ؛ کی منیت کی حیثیت ہے کہ جس کے سہارے وحدت نوع کے نظریے کی عمارت کھڑی ہے ( (7اب کوئی شخص یہ کہہ سکتا ہے کہ نار و خاک سے پیدا ہونے والی مخلوق ایک علیحدہ نوع کی حامل ہوتی ہے نار میں سے جنات اور ابلیس ہیں اور مٹی سے انسان خلق ہواہے لہذہ مٹی میں سے خلق ہونے کے بعد جو اسکی علیحدہ نوع ہوگی اگرچہ خاکی ہوگی مگر ایک علیحدہ نوع ہوگی نہ کہ خاکی اس کا مطلب یہ ہوا کہ خاک سے پیدا ہونے والی مخلوق کی آپس میں تو نوع ایک ہونا چاہئے مگر یہ بھی ثابت نہیں ہے جناب عیسی علیہ السلام اپنی امت سے فرماتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار