

Loading content...
آگ کے بارے میں تو معقولات میں لکھا ہے کہ یہ اتنی لطیف ہے کہ قائم بالذات بھی نہیں قائم بالغیر ہے جب غیر جنس سے ملتی ہے تو قائم ہوتی ہے اپنی ذات پر قائم نہیں رہ سکتی آجتک کسی نے یہ مشاہدہ نہیں کیا کہ آگ جل بھی رہی ہو اور کسی چیز کو لگی ہوئی بھی نہ ہو یعنی لکڑی کپڑا پٹرول تیل وغیرہ کے سہارے پہ اظہار پذیر ہو سکتی ہے وہ بھی آکسیجن کی محتاج ہے کہ اگر آکسیجن نہ ہو تو فنا ہو جاتی ہے جو قائم بالغیر چیز ہے اس سے پیدا ہونے والی چیز یا مخلوق کی نوع کیا ہوگی نورہے یا نار یہ سب اعراض سے تعلق رکھتے ہیں جوھر سے نہیں اگر ناری مخلوق کو عرض سے پیدا کر کے قائم بالذات کیا جا سکتا ہے تو نوری مخلوق کو نور سے خلق فرما کر قائم بالذات کیوںنہیں کیا جا سکتا ؟ ۔پھر جنات ہیں تو ان کے بارے میں ارشادہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار