

Loading content...
اب لفظ اسد سے کوئی بھی نوع پہ استدلال نہیں کر سکتا ۔حقیقت یہ ہے کہ الفاظ بغیر الفاظ و حروف تشبیہہ کے بھی قابل استدلال نہیں ہوتے تو پھر الفاظ تشبیہ کی موجودگی میں کس طرح ہوسکتے ہیں واقعہ معراج میں لفظ ؛ اسد ؛ سے اور ایت محولہ سابقہ سے لفظ بشر سے نوعیت پہ استدلال کرنا اسالیب زبان کے خلاف ہے ۔یہاں ایک وضاحت کرتا چلوں میرا کسی شخص سے ذاتی اختلاف نہیں ہے اس لئے ناگزیر حالات میں کتب کا حوالہ دیتا ہوں ورنہ اتنا سا حوالہ بھی نہ دیتا تاکہ عوامی جارحیت کا رخ کسی فرد کی طرف نہ مڑے اور علم کے میدان میں اختلاف رائے اگر مثبت ہوتو معیوب نہیں ہوتا اگر کوئی شخص وجود خدا سے منکر ہے اور اس پہ اپنے آرا پیش کرتا ہے تو یہ اسکا علمی حق ہے ہمیں اسکی ذات پر حملہ نہیں کرنا چاہئے اور نہ ہی اس پر اپنی رائے مسلط کرنا چاہئے چھوٹے چھوٹے فقہی مسائل پہ بڑے بڑے مراجع میں اختلاف موجود ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ کسی کی ذات کو نشانہ تنقید بنایا جائے اس لئے چندحوالے پیش کرنے پر بھی ان سے معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں سمجھتاہوں کہ جن فاضل حضرات کے کتب کے میںنے حوالے دیئے ہیں انکا اپنا ایک علمی مقام ہے اور انہیں اپنی رائے پیش کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے اور ہمیں بھی اپنے نظریات کے تحفظ کا حق حاصل ہے ۔میں اپنے مطالعاتی برسوں کو کسی نہ کسی ایک نئے علم کیلئے وقف کرتا رہاہوں یعنی میں اپنے مطالعے کو بے لگام چھوڑنے کی بجائے مروجہ جدید و قدیم علوم کو سپیشلائزیشن کی طرح مرتب کرتا ہوں جس سال میں نے نفسیات( سائیکالوجی) کو پڑھا تھا اس کے بعد سے مجھے اپنے رویوں میں سے جارحیت کو نکالنا پڑا کیونکہ نفسیات کا ایک علیحدہ باب اس پہ قائم ہے کہ انسان فطرتاًجارح ہوتا ہے اور اپنی جارحیت کی پیاس بجھانے کیلئے وہ کسی نہ کسی کو قربانی کا بکرا بناتا ہے یہ قربانی کا بکرا((Scapegoatوالی اصطلاح یہودیوں کے قدیم رسومات سے بنی تھی کہ وہ سال میں ایک مرتبہ ایک بکرا لیکر اس پر پورے گاؤں کے ہاتھ رکھوا کر اقرار گناہ کرواتے تھے جب ہر کوئی اس پہ ہاتھ رکھ کر اپنے گناہ بیان کر لیتا تھا تو اس بکرے کو جنگل میں چھوڑ دیا جاتا تھا اور فرض کر لیا جاتا تھا کہ وہ پورے گاؤں کے گناہوں کا بوجھ اٹھا کر لے گیا ہے اب سارے گناہ اس کے سر پہ ہیں ۔انسان فطرتاً جارح ہے اسے کسی نہ کسی قربانی کے بکرے کی ضرورت ہوتی ہے جسے وہ گالیاں دے کراور ہاتھا پائی کرکے لعنت تبرا کر کے پورا کرتا رہتا ہے اور انسان جتنا زیادہ جہالت کا شکارہوتا ہے اسکی جارحیت اتنی ہی شدید ہوتی ہے جیسے عیسائی اور مسلمان علما عوام کی جارحیت کا رخ یہودیوں کی طرف موڑ دیتے تھے اور جاہل عوام ان پر لعنت کر کے اپنی جارحیت کی پیاس بجھا لیتے تھے اس دور میں بھی علما ایک دوسرے کی طرف جارحیت کا رخ موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں عوام کو تو کسی نہ کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہی ہے کہ جس پر لعنت کر سکیں اور اپنی جارحیت نکال سکیں تو وہ فوراً اپنی جملہ جہالت کے با وجود کسی فاضل شخص پہ بھی لعنت کرنے سے نہیں چوکتے یہ علما کی ذمہ داری ہے کہ بحث کے نتیجے میں پیدا ہونے والی جارحیت کے انتقال میں محتاط رہیں تاکہ اپنی صفوں میں منافرت کی فضا پیدا نہ ہو اس وضاحت کے بعد اپنی منزل کا سفر جاری رکھتے ہوئے عرض کروں گا کہ لفظ ؛ مثل ؛ کی بنیاد پر جو نوع پر استدلال کئے جاتے ہیں وہ عرب کی کلاسیکی زبان کے اسالیب ہی کے خلاف ہے اب ایک اور لفظ باقی ہے کہ جس پہ بحث کرنا انتہائی ضروری ہے وہ ہے ( من ) ۔ من ۔جن حضرات نے وحدت نوع کے نظریے کو قرآن مقدس سے اخذ کرنے کی کوشش کی ہے ان لوگوں کا ایک متنازعہ لفظ ؛ من ؛ بھی ہے کہ جس میں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار