

Loading content...
وہ کہتے ہیں ہمارا ہادی کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا تو خالق نے فرمایا اگر ھم ان پر کوئی فرشتہ نازل فرماتے تو کب کا فیصلہ ھو چکا ہوتا پھر یہ بھی ہے کہ ہم اگر ہادی کسی فرشتے کو بناتے تو اسے بھی مرد بناتے اور اس پر بشری لباس ہوتا جیسا کہ انکا ہے ۔تو ان جوابات سے ظاہرہوتا ہے کہ ہادی کا ظاہر بشری ہی ہونا لازم ہے ذات چاہے جو بھی ہے ذات کا بشر ہونا ضروری نہیں لباس بشری ضروری ہے تاکہ انسان اس ہادی سے مانوس رہے ۔مغربی دنیا اسلام کا یہ احسان آج تک مانتی ہے کہ اسلام نے یہ درس دیا ہے کہ کسی چیز کی تحقیق کرنے سے پہلے کوئی نظریہ قائم نہیں کرنا چاہیے بلکہ تحقیق کے بعد جو حاصل ہو اس سے نظریہ وضع کرنا چاہیے ۔مگر یہاں اسلام کے مفکرین نے اغیار کی اتباع میں پہلے نظریات وضع کر لیئے ہیں اور اس کے احسان عظیم کو تقلید یونان میں غرق کر کے ایسے کلیات و مسلمات بنا لیئے ہیں جو اسلام اور قرآن کی قامت موزوں پر راست ہی نہیں بیٹھتے اور وضع کردہ کلیات و مسلمات سے متناقض آیات کو مروڑ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار