

Loading content...
میں تو اتنا عرض کرونگا کہ وحی کا داخل ذات ھونا غیر ممکن نہیں ہے پھر عنوانیہ آیت اور اسکے ھم مزاج دیگر آیات اسلام کے ابتدائی شعور کا پتہ دیتے ہیں ۔کفارمکہ تو شاعر مجنون اور عادی بشر سمجھ رہے ہیں کسی بات کا یقین کرنے کو تیار نہیں کسی عہدے کو قبول نہیں کرتے ہر بات پہ ضد کر رہے ہیں اسلام کے خلاف جو سب سے بڑا عقلی استدلال ھورہا تھا وہ یہ تھا کہ اگر اللہ ایک ہے تو وہ اتنے ڈھیر سارے کام کیسے کر سکتا ہے جبکہ ھمارے 360خدا ہیں اور ہر خدا اپنی علیحدہ علیحدہ ڈیوٹی سنبھالے ھوئے ہے کوئی بارش برساتا ہے کوئی نباتات اگاتا ہے کوئی انسان کی نسل میں ترقی دیتا ہے وغیرہ وغیرہ لہذہ اتنے سارے کام تو زیادہ خداہی کر سکتے ہیں ایک فرد واحد تو گھر کے پورے کام بھی نہیں کر سکتا اس استدلال سے تو ثابت ھوتا ہے کہ یہ آیت ان لوگوں کے استدلال کے خلاف ہی پیش کی گئی ہے یعنی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار