

Loading content...
میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ میں اثباتی طرز تحریر کی طرف راغب نہیں ہوں بلکہ میری تحریروں کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ یہ پاک ذوات عقول و افہام سے ماوریٰ ہیںاس لئے میں انکے بارے میں کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا میری تحریروں میں آپکو تناقض و تضاد سے بھی سابقہ پڑے گا وہ دراصل تعدد محمول کا تضاد و تناقض ہے اور جس چیز کے محمول زیادہ ہوں اس کو بطور دلیل پیش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جب احتمالات بڑھ جائیں تو دلیل باطل ھو جاتی ہے اور کسی ایک رائے کو آخری اور فیصلہ کن کہنا جائز نہیں رہتا جسطرح سائنسی تحقیق میں تعصب علمی خودکشی شمار ھوتا ہے اسی طرح معارف میں بھی یہ کہنا کہ میری رائے حتمی اور آخری ہے اور جو بات میں نے کی ہے جو نظریہ میں نے تحقیق کر کے پیش کیا ہے یہی اصل حقیقت ہے یہ کہنا علم وعرفان کی موت ہے اس لیئے میں تو فکر کی راہیں متعین کر کے ان راہوں پر سوچنے کی دعوت دیتا ھوں۔ان پہلوؤں پہ تحقیق کے امکانات کو اجاگر کرتا ہوں رائے نہیں دیتا فیصلہ نہیں کرتا ہوں اور آنے والوں کیلئے تحقیق کی راہوں کو پیش کرتا ہوں کہ ان پر غور و فکر کریں شاید کسی حقیقت کا ادراک کرلیں جو آراء کاہجوم ہے ان کی نقاب کشائی کر کے بتاتاہوں کہ ان میں کتنا دم خم ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار