

Loading content...
تھی اگر وحی کو داخل ذات مانا جائے تو اس طرح کے آثار وحی نہ ھوتے ۔اسکا جواب یہ ہے کہ انسان کی جملہ قوتیں جب اظہار پذیر ھوتی ہیں تو جسم میں حرکات و سکون اور کیفی تبدیلی ضرور ھوتی ہے مثلاً انسان کی قوت غضبہ جب اظہار پذیر ھوتی ہے تو انسان غصے سے کانپتا ہے آنکھیں اور چہرہ سرخ ھو جاتا ہے۔آواز میں گرج پیدا ھو جاتی ہے ۔اسی طرح جب انسان کا ناطقہ ظہور پذیر ھوتا ہے تو اس سے بھی جسم متاثر ھوتا ہے ہونٹ کھلتے ہیں زبان متحرک ھوتی ہے اکثر اوقات زبان کے ساتھ ساتھ ہاتھ بھی چلتے ہیں سر اور جسم میں حرکت پیدا ھو جاتی ہے پھر نطق کے باطنی کیفیات کے تحت انداز بدلتے ہیں خوف زدہ ھو کر بات کرتا ہے تو اور طرح کی ھوتی ہے رعب ڈالتا ہے تو انداز گفتگو بدل جاتاہے اور جب غم کا اظہار ھو تو آنسو ٹپکتے ہیں خوشی کا اظہار ھو تو قہقے گونجتے ہیں لالچ کا اظہار ھو تو لہجے میں خوشامد آجاتی ہے وغیرہ وغیرہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار