

Loading content...
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وحی فطرت انبیا میں داخل نہیں ھوئی اور محولا بالا آیت سے ثابت کرتے ہیں کہ اس سے انبیاء کی فطرت میں وحی پر استدلال کرنا استخفاف رسالت ہے حالانکہ استدلال اور قیاس کا جو کلیہ انہی حضرات نے وضع کیا ہے اس میں تو ہمیشہ چھوٹی شے سے بڑی پہ استدلال کیا جاتا ہے مثلاً حقوق العباد کی اہمیت کوبیان کرکے ا س سے یہ استدلال کرنا کہ جب مخلوق کے حقوق کی اتنی بڑی شرعی اہمیت موجود ہے تو خالق کے حقوق کی کتنی اہمیت ھو گی؟ مخلوق کے حقوق سے خالق کے حقوق پر استدلال و قیاس کرناہمیشہ سے علم کا سرمایہ رہا ہے اگر اسطرح کاہر استدلال باطل ہے تو کیا حقوق العباد سے حقوق اللہ پہ استنباط و استدلال کرنا بھی استخفاف توحید ہے؟ ۔جس چیز کو وہ استخفاف رسالت قرار دیتے ہیں یعنی کہ فطری اور جبلی عصمت کا ھونا یعنی جوصفات داخل جبلت ہوجائیں وہ باعث فضیلت نہیں ہیں تو پھرخالق کا کیا بنے گاکہ اسکے سارے صفات داخل ذات ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار