

Loading content...
وہی حضرات یہ بھی کہتے ہیں کہ شب قدر میں ملکوت نازل ہوکر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کے علم میں اضافہ کرنے آتے ہیں اور حجت خدا کو علمی فیض پہنچاتے ہیں یہ عجیب فلسفہ ہے جب اپنی نوع کی فضیلت ثابت کرنا ہوتو ملکوت کے علم کو ناقص ثابت کر دیا جاتا ہے جب آئمہ اطہار علیھم السلام کی توہین کرنا مقصود و تو ملکوت کے علم کو آئمہ ھدی علیھم السلام سے بھی زیادہ اور وسیع بنا دیا جاتا ہے اب ان دہرے معیاروں کو کون درست کرے یہ بنئے کا کھیل ہے کہ جنس لینے کے باٹ اور دینے کے اور لینا ہو تو کلو کے بجائے ڈیڑھ لو دینا ہو تو کلو کے بجائے پون دو خدا ایسے فلسفے پہ لعنت کرے جسکا مقصد تخلیق ہی توہین آئمہ اطہار علیھم السلام ہو ۔اب پھر ذرا حضرت آدم کے واقعے پر نظر کریں روح داخل جسد آدم ہوئی ملکوت جھک گئے نوع جنات منکر سجدہ ہوگئی اس تقریب سعید کے مہمانان خصوصی یہ منظر دیکھ رہے تھے ابلیس نے سجدہ نہ کیا تو خالق نے سوال کیا ۔ استکبرت و ام کنت من العالین
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار