

Loading content...
ان چھ فردوں کا کام جدا جدا ہے آدم بے جان پتلے کی حیثیت میں پڑے تھے ملکوت سجدے کے انتظار میں کھڑے تھے روح اذن دخول کی منتظر کھڑی تھی ابلیس سجدہ نہ کرنے کے منطقی دلائل تلاش کررہا تھا عالین مہمانان خصوصی کی حیثیت سے اس تقریب میں جلوہ افروز تھے اور اللہ جل جلالہ نگران اعلیٰ کی حیثیت سے موجود تھا ۔اب کوئی بتائے کہ وہ ؛ عالین ؛ کون ہیں؟ کہ جنکا اس تقریب میں کوئی کردار نظر نہیں آتا صرف ناظرین میں شامل ہیں؟ ابلیس نے منطقی استدلال کیا کہ آگ مٹی سے بہتر ہے اور تفضیل مفضول علی الفاضل عقلا قبیح ہے لہذہ اپنے سے پست کو سجدہ کر کے میں پست ہو جاؤں گا تو اس نے حکم سجدہ پہ سجدہ نہ کیا اور کہہ دیا ؛ انا خیرمنہ ؛ میں اس سے بہتر ہوں اس جواب پراللہ عزوجل نے اسکے سجدہ نہ کرنے پہ تبصرہ فرمایا ۔انک من الصغرین ( (13اعراف
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار