

Loading content...
اگر اسی طرح فصلیں ایجادہوتی جائیں اور آواز کو علیحدہ نوع کا پیمانہ قرار دیا جائے تو پھر ہر حیوان کی ایک علیحدہ نوع ماننا پڑیگی مگر اس تقسیم انواع کے عمل میں ہمیں لغت کے الفاظ کی تعداد کو ملحوظ رکھنا پڑے گا ۔اس وقت جو عربی کی لغت رائج ہے اس میں الفاظ کی تعدادایک لاکھ ساٹھ ہزار کے قریب ہے اور ماضی بعید کی قدیم اور متروک الفاظ پر مبنی جو لغت انگلینڈ میوزم کی زینت ہے اسکے کلی الفاظ کی تعداد سات لاکھ کے قریب ہے ۔ادھر عالم حیوانات پر نگاہ کریں گے تو معلوم ہوگا حیوانات کے اقسام لاکھوں سے زیادہ ہیں یعنی کروڑوں میں موجود ہیں تو اسطرح لغت کہ جملہ الفاظ ۔۔۔۔من ـ ما ـ فی وغیرہ تک بھی الفاظ حیوانات پر تقسیم کر دیئے جائیں تو تب بھی الفاظ ناکافی ہیں بلکہ ایک بٹہ دس کا احاطہ بھی نہ کر سکیں گے اوریہاں فرمانروائے منطق کا اپنا ناطقہ بندنہیں ہوگا تو کیا ہوگا ؟ پھر حیوانات کے بارے میں ہے کہ انکی جنس ایک ہے مگر انداز گویائی سے نوع بدل جاتی ہے اب ہم یہ بھی تو کہہ سکتے ہیں کہ جب نطق ہی سے نوع بدلتی ہے تو جن ذوات کا نطق وحی کے ماتحت ہے ان کی نوع کیسے متاثر نہ ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار