

Loading content...
کیونکہ وہ نطق نہیں ھوتا لازمہ وحی ھوتاہے اور وحی کا تقاضہ ہے کہ گہوارے میں کہدیں کہ میںاللہ کا عبد ہوں اور میرے پاس کتاب الہی ہے یا دنیا میں ظہور اجلال کے ساتھ ہی صحف انبیا علیھم السلام معہ قرآن مقدس سنا دیں ۔یہ سب لازمہ وحی ہے نہ کہ لازمہ نفس ناطقہ ہے عام بچہ ماں باپ کی زبان سیکھتے سیکھتے سیکھتا ہے حالانکہ شامہ لامسہ باصرہ سامعہ تو پیدا ھوتے ہی کام شروع کر دیتے ہیں اور جس پر اساس نوع رکھدی گئی ہے وہ بہت دیر بعد عمل شروع کرتا اورکئی سال اصلاح کلام میں لگ جاتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار