

Loading content...
اللہ جل جلالہ نے انسان کی شرافت اور اشرفیت کے بہت سے دلائل دیئے ہیں یعنی انسان کو حیوان سے اشرف ثابت کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ فرمایا ہے مگر نفس ناطقہ نام کی کسی چیز کا تذکرہ ثبوت اشرفیت میں نہیں کیا بلکہ کسی بھی طرح اسکا ذکر فرمایا ہی نہیں ہے ان حقائق سے ثابت ھوتا ہے کہ ناطقہ انسان کی فصل ممیز بننے کے قابل ہی نہیں فصل کی تعریف یہی ہے کہ وہ ذاتی ھو اور ذاتی کے بغیر تصور نوع یا شے محال ھو ،بطخ کا بچہ انڈے سے نکلتے ہی تیرنا شروع کر دیتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار