

Loading content...
اسکامطلب یہ بھی ہوتا ہے کہ انسان کی بشریت اعتباری ہے حقیقی نہیں ہے اب سوال پیدا ھوتا ہے کہ انبیا علیھم السلام بادی البشرہ تھے؟ یا نہیں تو اس پر گفتگو کرنا ہی بے سود ہے اورنہ ہی کسی کو اس بارے میں اختلاف ہے اصل وجہ نزاع انکاحیوان ناطق ھوناہے ۔اس فلسفہ نوع پہ زور دینے والے سیدھی بات نہیں کرتے یعنی یہ تو نہیں کہتے کہ انبیا علیھم السلام حیوان ناطق ہیں بلکہ وہ کہتے ہیں انسان حیوان ناطق ہے اور انبیا علیھم السلام انسان کی نوع سے تعلق رکھتے ہیں ۔یوں دیکھئے وہ کہتے ہیں انبیا علیھم السلام بشر ہیں ہم کہتے ہیں انساں ظاہراً بشر ہیں وہ کہتے ہیں انسان بشرہے ہم کہتے ہیں ہاں لغت نے یہی لکھا ہے پھر وہ کہتے ہیں بشر حیوان ناطق ہے توہم اس منطقی نتیجے پہ لڑ رہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار