

Loading content...
جب ان چیزوں کی نوع کا معلوم نہ ھونا انسان کو جاہل ثابت نہیں کرتا اور نہ ہی عقائدمیں خلل واقع ھوتا ہے تو صرف پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کی نوع کا معلوم نہ ھونا عقائد میں کیسے خلل ڈال سکتا ہے؟ یہ منطق تو صرف روح انسانی کی نوع متعین نہیں کر سکی اسے کیا حق حاصل ہے کہ وہ پاک خاندان علیھم السلام کی نوع متعین کرے جو روح عالمین ہیں وہ روح جو خود انسان کا ایک رکن ہے اسکے بارے میں منطق کوئی بک بک نہیں کرتی اور نہ ہی اس نظام عالم میں خلل پڑتاہے تو پھرروح عالمین کی نوع کے نا معلوم ھونے سے نظام عالم کیوں بگڑنے لگتا ہے؟ ۔جب کائنات میں ہزاروں چیزیں اپنی نوع کی تشخیص کے بغیر موجودہیں تو پھر انسان سے آگے یہ سلسلہ کیوں نہیں چل سکتا ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار