

Loading content...
اگر ہر چیز کی کوئی نہ کوئی نوع ہونا ضروری ہی ہے توپہلے تو اپنی اکائی کی نوع دریافت کریں بعد کی بات بعد میں ہوگی ۔اسی طرح خط اور سطح پر بھی روشنی ڈالنا ھو گی ۔میں احتمال بعید کو بھی ترک نہیں کرتا اسی لئے کہتا ہوں کہ کوئی یہ جواب دے سکتا ہے کہ ابعادِ اربعہ میں سے ایک ایک کا اضافہ جو ھوتا ہے اسے فصل قرار دے کر نقطہ سے جسم تک سب کی نوع حاصل کی جا سکتی ہے یعنی نقطہ جنس الاجناس ہے خط کی فصل طول ہے پھر خط جنس ہے سطح فصل ہے اسی طرح ہر چیز کی نوع بن سکتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار