

Loading content...
عرض فارق وہ ھوتاہے جو بدلا جا سکتا ہے مثلا مذھب وطن وغیرہ یعنی انسان کل ہندو تھا آج مسلمان ہے کل ہندوستانی تھا آج پاکستانی ہے یہ پاکستانی ھونا اسکا عرض فارق ہے ۔عرض غیر فارق وہ ہے کہ جسے انسان بدل نہیں سکتا مثلا ًجائے پیدائش تو پوری زندگی ایک ہی رہتی ہے مقام پیدائش انسان کا عرض غیر فارق ہے یوں سمجھ لیں نوع الانواع سے ایک طرف جھکاؤ بڑھتا ہے تعبیر بڑھے گی تو تعداد بڑھے گی جماعت بڑھے گی ۔تضمن بڑھے گا تو تعداد گھٹے گی جماعت چھوٹی ھوتی چلی جائیگی ان باتوں کو اجمالی طور اس لیئے لکھ رہا ھوںکہ لاجک (منطق ) کا ایک معمولی طالبعلم بھی ان چیزوں کو سمجھتا ہے اس لیئے تفصیل و تو ضیحات کی ضرورت محسوس نہیں کرتا اسکے بعد نوع میں صنف و علل و معلولات وغایت فاعل و شرط و مانع معد مادہ و صورت نفوس مجردہ و جواہر مفارقہ وغیرہ پہ بحث کر کے اپنے قاری کو مزید پریشان نہیں کرنا چاہتا ۔ان باتوں کے سرسری بیان کے بعد پوری ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ جو لوگ منطق کی گہرائیوں کو چھان چکے ہیں انھیں اچھی طرح معلوم ہے کہ علم منطق تقسیم انواع و اجناس میں بری طرح ناکام ھوا ہے ۔جنس نوع فصل وغیرہ کے کلیات موالید اربعہ تک تو بڑا کمزور سا ساتھ دیتے ہیں مگر ان سے آگے پیچھے منطق کے کلیات بے دردی سے دم توڑ دیتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار