

Loading content...
کانت الناربالنور والنوراشبہ بالمجردات ۔۔نورسے سب سے زیادہ مشابہ نارہے نورمجردات(ملکوتیت) سے سب سے زیادہ مشابہ ہے اسی حوالے سے ابلیس نے اللہ سے حجت کی تھی وہ جانتاتھا کہ تفضیل مفضول علی الفاضل عقلاً اور عدلاً جائز نہیں اسی لئے وہ استنتاج بدیہی سے اپنی برتری ثابت کر رہا ہے مگر جب یہ سوال ھوتاہے کہ کیا تو عالین میں سے ہے؟ تو وہ ملعون جملہ شقاوتوں کے باوجود یہ جرات نہیں کر سکا کہ وہ کہہ دے کہ وہ عالین کی نوع سے ہے(نعوزباللہ) ۔آج کچھ لوگ خود تو عالین کی نوع نہیں بن پائے عالین کو اپنی نوع میں داخل کرنے کیلئے پورا زور بیان صرف کر رہے ہیں خدا جانے ان کے مقاصد کیاہیں؟ حالانکہ جس لفظ کوانھوں نے بنیاد بنایا ہے اس پر کسی نظریے کی بنیاد رکھنا ہی غلط ہے۔کیونکہ واقعہ شب ہجرت میں جملہ معتبر کتب میں ایک فقرہ ہے جسے کسی نے ترک نہیں کیا کہ جب بستر رسول پہ جناب امیر المومینین علیہ السلام سو رہے تھے تو ایک فرشتے نے آواز دی تمہاری مثل کون ہے اے میرے مولا اس فقرے میں لفظ ہے من مثلک کیا کسی صاحب نے اس فقرے میں لفظ مثل سے نوع پر استدلال بھی کیا ہے؟ اگر استدلال کیا جائے تو کیا مولا امیر المومینین علیہ السلام کی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار