

Loading content...
تو ثابت ہوا لفظ مثل مکمل یگانگت اور وحدت نوع کیلئے استعمال ہی نہیںہوتا ایک سوال اھل منطق سے کروں گا کہ اگر مثل وحدت نوع ہی کیلئے بولا جاتا ہے تو ثابت کریں آجتک کسی مفکر نے نیکیوں اور برائیوں کی نوع تجویز کی ہے کیا ان اعمال کی جنس فصل خاصے عرض فارق غیر فارق پہ کہیں بحث موجودہے جن چیزوں کی اصطلاحی نوع ہے ہی نہیں وہاں لفظ مثل کن معنی میں بولا جاتاہے ؟ پھر ہمیں بھی اجازت دیں کہ ہم بھی الا مثلھا کی طرح بشر مثلکم میں صفاتی اشتراک ہی لکھیں یا پھرآپ جملہ صفات و اعمال کی جنس و فصل وغیرہ کی وضاحت کریں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ دنیا اور آخرت کی نوعیت جداجدا ہے اور یہ متضاد نوعیتوں کے باوجود ایک دوسرے کے مثل ہو سکتے ہیں تو محمد آل محمد علیھم السلام جداگانہ نوع ہونے کے باوجود مثل بشر قرار کیوں نہیں پا سکتے ؟ یعنی جدانوع رکھتے ہوئے مثل بشر مان لینے میں کیاہرج ہے؟ جب مثل متضاد انواع کا بھی ہوا جا سکتا ہے تویہاں خاندان پاک صلوات اللہ علیھم کو داخل نوع بشر کرنے کیلئے اپنا سارا علمی زور کیوں صرف کیا جا رہاہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار