

Loading content...
جب بھی لفظ نبی سامنے آئے گا اس سے فوراً اسکی امت کا وجوثابت ھو جائیگا جیسے لفظ بیوی سے شوہر کا وجود ثابت ھو جاتا ہے اسی طرح لفظ نبی سے امت کا وجود دریافت ھو جاتا ہے کیونکہ لفظ نبی نبا سے مشتق ہے اور لفظ نبا ھمیشہ غیر معلوم اور غیب کی خبر کیلئے مستعمل ہے نبا کے معنی ہیں خبر اور خبر تب خبر ہے کہ مخبر کو معلوم ھو اور جسے خبر دی جا رہی ھو اسے معلوم نہ ھو اگر اسے پہلے سے ہی معلوم ہو تو یہ خبر نہ ھو گی اور جب وجود آدم عدم سے وجود میں نہیں آیا تھا تو یہ اس وقت نبی تھے یعنی اس وقت کہ جب بشریت وجود سے ہمکنار ھونے کیلئے مچل رہی تھی اس وقت یہ غیب کی خبر دینے والے تھے اور اس وقت بھی انکی ایک امت موجود تھی یہ خبر دے رہے تھے کچھ حضرات لے رہے تھے تو ثابت ھوا کہ جب بشریت کو وجودنہیں ملا تھا اس سے قبل انکی امت بھی موجود تھی اب اس کے بعد کوئی احمق سے احمق آدمی انھیں تو کجا انکی امت کو بھی بشریت میں داخل نہیں کر سکتا یعنی وہ امت جو قبل از ابوالبشر موجود تھی وہ نوع بشر میں کیسے داخل ھو سکتی ہے؟ جب امت بوجہ تقدیم داخل نوع بشر نہیں ھو سکتی تو نبی کیسے داخل نوع بشر ھو سکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار