

Loading content...
آیت میں مثلیت تامہ تب مانی جائیگی جب مخاطب جماعت کے سبھی افراد ایک ہی معیار و مرتبہ و شکل و صفات کے ہوں ۔ہاں ایک صورت میں مثلیت تامہ ثابت ہو سکتی ہے وہ یہ ہے کہ اس آیت میں جو خطاب ہے اس کے بارے یہ مان لیا جائے کہ یہ خاندان تطہیر علیھم الصلوات والسلام سے خطاب ہے کہ میں بھی تمہاری طرح ہوں کیونکہ انکی حقیقت واحدہے ذات واحد ہے من حیث الکل یہ نور واحد ہے اگر اس صورت کو ماننے میں کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو پھر خالق کائنات کے اسلوب بیان کو دیکھیں کیونکہ اسی چیز کوسمجھنے سے معاملہ صاف ہو جاتاہے ۔مثلا اکثر مقامات پرخالق کائنات نے انواع متغائرہ کو بوجہ معاشرت ایک ہی حکم دیا ہے یعنی قربت معاشرت کی وجہ سے خالق سے لیکر عام آدمی تک سبھی اس انداز میں کلام کرتے ہیں اور اس میں کسی کو اعتراض بھی نہیں ہوتا۔مثلا میدان جنگ میں چند سوار لڑنے آتے ہیں انکا سردار مخالف کے لشکر کی کثرت کو دیکھ کر حکم دیتا ہے کہ چلو تم بھاگ جاؤ وہ فورا گھوڑے دوڑا کر فرار ہو جاتے ہیں اب کوئی سردار یہ اعتراض کر سکتا ہے کہ میں نے تو تمہیں بھاگنے کا حکم دیا تھا گھوڑوں کے بھگانے کانہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار