

Loading content...
کہ جس نے مجھے دیکھا ہے اللہ جل جلالہ کو دیکھا ہے ۔جب پورا عالم اسلام مثلیت تامہ من کل وجوہ کا قائل نہیں ہے اور اس عقیدے کو کفر و الحاد سمجھتا ہے تو جدا گانہ نوع کے تسلیم کرنے میں کونسی قباحت ہے وحدتِ نوع کے دعوے دار جتنے حربے آزمائیں سلسلہ وحی کی انفرادیت کو ضرور مانیں گے ۔جب اتنا مان لیا جائے گا تو مثلیت تامہ تو ثابت نہ ہو سکے گی ۔اس آیت پہ جن فریقین نے بحث کی ہے انہوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ اس آیت میں کس جماعت کو خطاب فرمایا گیا ہے قل انما انا بشر مثلکم میں کن لوگوں سے خطاب ہے ؟۔کیا پوری نوع انساں کو خطاب ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار