

Loading content...
بشر محیط ہے مگرہم افریقہ کے وحشی وغیرہ کو چھوڑ کرصرف یہ فرض کر لیں کہ اس آیت سے مراد قریشِ عرب ہیں کہ جنہیںکہا جارہاہے کہ ( میں تم جیساہوں ) تو کیا کوئی عالم یا کوئی جاہل مسلمان ایسا بھی ہے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عرب کے کافر قریش جیساہرپہلو سے سمجھتا ہو ؟ کیونکہ وہ کافرہیں وہ بت پرست ہیں وہ جاہل ہیں وہ مشرک زانی شرابی وغیرہ وغیرہ ہیں تو کیا کوئی مسلمان اس آیت کی بنیاد پر کفار کے یہ صفاتِ رذیلہ کسی نبی میں ثابت کر سکتا ہے؟ اگر کوئی مسلمان یہ ثابت کرنے کی سعی لا حاصل کر بھی لے تو کیا مسلمان اسے مسلمان سمجھ سکتے ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ یہاں تو مثلیت تامہ کا تصور کرنا بھی کفر ہے اگر مثلکم سے اشتراک فی صورت انسان مان لیا جائے اور نوع علیحدہ سمجھنے سے کسی آیت کی تکذیب لازم آتی ہے جبکہ صورت یہ ہے کہ ہزاروں چیزوں میں اختلاف ثابت کرنے کے باوجود مثلکم پر حرف نہیں آتا تو ان چیزوں میں صرف ایک لفظ نوع کے اختلاف سے مثلکم کی حیثیت کیوں مجروح ہونے لگتی ہے جبکہ کتاب الشافی صفحہ 19پر یہ حدیث موجودہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار