

Loading content...
یعنی وہ لوگ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کھانے پینے اور گلیوں میں چلنے سے بشریت مطلقہ پر دلیل لا رہے تھے لہذہ ثابت ہوا انبیاء علیھم السلام اور پاک خاندان علیھم السلام کے کھانے پینے سے نوع پہ استدلال کرنا یہ مسلمانوں کا نہیں کفار کا طریقہ استدلال ہے اور کفار کا توہینی استدلال مسلمانوں کیلئے دلیل صداقت کیسے بن سکتا ہے؟ کفار نے جو باتیں بہ غرض توہین رسالت کہی ہوں انہیں دہرانا اور ان پر عقائد کی عمارت استوار کرنا کیا کسی مسلمان کو زیبا ہے کفار بشریت کا طعنہ دیں مسلمان اعتقاد بنا لے تو کیا کافر و مسلمان کے مابین کوئی فرق باقی رہ جاتا ہے؟ اب کلام الہی میں تدبر کریں تو معلوم ہوگا کہ بشر مثلنا پورے کلام الہی میں جہاں بھی آیاہے ہر مرتبہ کفار و مشرکین کے قول کی صورت میں آیا ہے بشر مثلکم تقریبا ٧ مرتبہ آیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار