

Loading content...
جنابِ جبرائیل سلام اللہ علیہ کے بارے میںہے کہ مختلف ادوار میں انسانی شکل میں آتے رہے ہیں دیگر ملکوت بھی جامعہ بشری میں ظہور پزیرہوتے رہے ہیں مگر کسی نے نہیںپہچانا بلکہ بشر ہی سمجھا ہے مثلاً جناب جبرائیل جناب مریم سلام اللہ علیھا کے پاس آئے انھوں نے بشر ہی سمجھا اسی لشکر فرعون میں ایک گھوڑے سوار کی شکل میں آئے اور بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں عوام کے سامنے وحیہ کلبی کی شکل میں ظہور پزیر ہوتے رہے سبھی لوگ بشر ہی سمجھتے رہے ملکوت جناب ابراھیم علیہ السلام اور دیگر انبیاء علیہ السلام کے پاس انسانی لباس میں آتے رہے سبھی نے انسان ہی سمجھا ہے جبتک کہ انہوں نے خودنہیں بتایا کوئی انہیںنہیں سمجھ سکا جب ایک فرشتہ خود اپنی حقیقت نہ بتائے اسوقت تک کوئی نبی بھی نہیں سمجھ سکتاکہ یہ نوری ہے تو جن کے پسینے کی بوندوں سے ملکوت تخلیق ہوئے ہوں انھیں ایک گندی نالی کا کیڑا کیسے سمجھ سکتا ہے ؟۔جسکا مادہ تخلیق ( نطفہ ) بھی نجس ہو خوراک( حیض) اور جسم( بعد از موت ) بھی نجس و وہ کیسے ادراک حقائق ِ توحید کرسکتاہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار