

Loading content...
اب دنیا کے کسی جانور کو لے لیں وہ جانور بولتا ضرورہے چیونٹی سے لیکرہاتھی اور شارک مچھلی تک سبھی جانور آپس میں گفتگو کرتے ہیں عام طور پر ھم چیونٹیوں کی گفتگو نہیں سن سکتے مگر کلامِ الہی سے ثابت ہے کہ چیونٹی نے اپنی قوم سے کہا کہ اپنے بلوں میں داخل ھو جاؤ اور حضرت سلیمان علیہ السلام نے فضا میں اسکی گفتگو سنی تو ثابت ھوا چیونٹی سے لیکر شارک تک سب بولتے ہیں اور ایک دوسرے کی باتیں سمجھتے ہیں شارک اور وہیل مچھلی کے انڈر واٹر پیغامات کئی میل تک سنے جا سکتے ہیں ۔اب اگرہر بولنے والے کو انسان سمجھا جائے تو پھر ہر پرندہ درندہ چرندہ اور جملہ آبی جانور انسان ثابت ھوتے چلے جائیں گے ان شواہد کی روشنی میں انسان یقین سے کہ سکتا ہے کہ ارسطو صاحب نے انسان کی تعریف وضع کرنے میں چوٹ کھائی ہے اور اس کی اتباع میں بلائنڈلی(اندھا دھند) چلنے والوں نے بھی عقل سے کام نہیں لیا جسطرح منطق میں ارسطو میاں نے چوٹیں کھائی ہیں اسی طرح فارسانِ معنی و بیان نے بھی بشر کے معنی میں چوٹ کھائی ہے کیونکہ منطقی ایجابیت کا فلسفہ جب حقیقتِ اشیاء عالم پہ بحث کرتا ہے تو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار