

Loading content...
کیونکہ ایک عام ذہن کے آدمی کو جب بڑی بڑی منطقی بحثوں میں الجھا دیا جاتا ہے تو وہ ضرور گمراہ ھو جاتا ہے مگر جسے خالق محفوظ رکھے اس دور کے علما میں بحثیں ھو رہی ہیں کہ خاندان تطہیر علیھم الصلوات والسلام کی نوع کیا ہے ؟ ۔اس کے بعد فریقین کے اپنے اپنے نظریات ہیںمیں اپنے حلقہ احباب کو بتانا چاہتاھوں کہ محمد وآل محمد علیھم السلام کی نوع پہ بحث کرنا ہے ہی فضول کیونکہ جو لوگ انھیں بشر ثابت کرنے کی سعی لاحاصل کرتے ہیں وہ کلامِ پاک کے حوالے سے کرتے ہیں اور جوابات بھی کلامِ پاک کے حوالے سے پیش کیئے جاتے ہیں۔ کیونکہ فریقین آیات سے بات کرتے اور سنتے ہیں اس لئے میں نے بھی کلامِ مقدس ہی سے بات کرنے کی کوشش کی ہے پہلے یہ مناسب رہے گا کہ ہم ذرا ان الفاظ کو دیکھتے چلیں تاکہ پتہ چلے کے انکے نظریات کی حمایت میں آیات کتنا ساتھ دیتے ہیں ااور جن الفاظ کو وہ دلائل میں لاتے ہیںوہ الفاظ انکاکہاں تک ساتھ دیتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار