

Loading content...
اس دور میں جہاں انسان مادی ترقی میں آسمان سے باتیں کررہا ہے وہاں روحانی تنزلی میں پاتال کو چھو رہا ہے حالانکہ جس مذھب میں روحانیت کا تصور موجود نہ ھو وہ مذھب سب کچھ ھو سکتا ہے مگر مذھب کہلوانے کا حقدارنہیں ہے کیونکہ حدود و تعزیرات اور ضابطہ اخلاق ہی مذھب نہیں ہیں کیونکہ جرائم کی سزا ان ممالک میں بھی موجودہے جنکی بنیاد ہی دھریت والحاد پر ہے مثلا کیمونسٹ ممالک میں بھی قانوناً مختلف جرائم کی مختلف سزائیں موجودہیں اس بات سے ثابت ھوتا ہے کہ حدود و تعزیرات کا نام مذھب نہیں ھو سکتا پھر اسکے بعد ہے اخلاقیات تو عام حالات میں یہی نظر آتا ہے کہ اخلاقیات ہی مذ ھب ہے یعنی اچھے اور برے کو سمجھنا خیروشر کا تعین کرنا نیک اور بد افعال میں خط امتیاز قائم کرنا اور صالح زندگی کیاہے اسکے فائدے اور ازلی سچائی کو متعین کرنا یہ کام اخلاقیات کے ہیں مگر یہی اخلاقیات اپنی کسی نہ کسی شکل میں جملہ اقوام عالم میں موجود ہے آپ اخلاقیین کی فہرست پر نظر ڈالیں گے تویہودونصاری کی طرح روس اور چائنا کے کیمونسٹ مفکر بھی نظر آئیں گے جنھوں نے اخلاقیات کی گہرائیوں سے گوہر ہائے نایاب تلاش کر کے علمِ اخلاقیات کے دامن میں ڈالے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار