

Loading content...
میں سمجھتا ہوں کہ اس دور غیبت میں ہمارا سب سے بڑا فریضہ دعائے تعجیل فرج ہے اسکے بارے میں کچھ عرفا کا قول ہے کہ جس طرح دیگر چیزوں میں ایثار مستحسن ہے اسی طرح دعا میں بھی ایثار کیا جا سکتا ہے جیسے خواص کا معمول رہا ہے کہ اپنے لئے دعا کرنے کے بجائے مومن بھائیوں کو انکی عدم موجودگی میں دعا کرتے تھے اور اپنے لئے کچھ بھی طلب نہ کرتے تھے اسی طرح اپنی دعائوں کو پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کی دعا پر قربان بھی کیا جا سکتا ہے اور اس سے بڑا ایثار کیا ہوگا کہ انسان اپنے لئے کچھ طلب نہ کرے اور جو کچھ مانگے اپنے مالک عجل اللہ فرجہ الشریف کے لیے مانگے ہماری یہ بھی دعا ہے کہ خالق شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے چاہنے والوں کو توفیق دعائے بالصبر عطا فرمائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار