

Loading content...
میں آخر میں عرض کرونگا کہ میں نے جو کچھ لکھا ہے اپنے شعور اور معرفت کے مطابق لکھا ہے اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ فوق کل ذی علم علیم ایک ناقابل تردید حقیقت ہے مجھ سے علمی اور شعوری لحاظ سے بہتر لوگ بھی یقینا موجود ہونگے اور انکے سامنے میری تحریر ایک طفل مکتب کی تحریر سے زیادہ نہ ہوگی اس لئے میں ان حضرات سے گزارش کرونگا کہ انہیں اگر میری کوئی کوتاہی نظر آئے تو یہ میرا نقص شعور ہوگا اس لئے ان سے درگزر چاہونگا اور ساتھ ہی استدعائے دعا بھی کرونگا کہ مجھے مالک اپنے شایان شان معرفت سے نوازیں اور اگر میری کوئی بات انہیں پسند آئے تو بھی دعا کریں کہ مالک مجھے اپنے در اطہر کی دہلیز بوسی کے قابل بنائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار