

Loading content...
کہ ہم تو اسے قریب دیکھتے ہیں اور وہ (کفار) انہیں دور دیکھ رہے ہیں تو اس سے ثابت ہوا کہ خروج وحکومت آل محمد علیھم الصلوات والسلام کو قریب سمجھنا عین حق ہے اور اس میں تاخیر سمجھنا کفر و نفاق ہے وجہ یہ ہے کہ جو شخص دورِحق کو دور سمجھے گا وہ توبہ واستغفار میں تساہل کرے گا اورتوبہ ودرستی اعمال کو ملتوی کرتا چلا جائے گا جو بذات خود ایک کفر ہے کیونکہ کفار بھی عذاب کی آمد کو دور سمجھ کر ایمان لانا ملتوی کرتے رہتے تھے ۔اسی طرح کے بہت سے فرامین واحادیث موجود ہیں کہ موت اور قیامت کو دور یا بعید سمجھنے سے دل میں قساوت پید اہو جاتی ہے انسان اصلاح اعمال سے غافل ہو جاتا ہے دل مردہ ہو جاتا ہے وغیرہ وغیرہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار