

Loading content...
ادھر ایک حدیث وفرمان نہیں سینکڑوں احادیث و ادعیہ اور زیارتوں کے فقرے دعائے فرج آل محمد علیھم الصلوات والسلام کو صرف ثابت ہی نہیں بلکہ تاکید کر رہے ہیں کہ دعائے تعجیل فرج لازم ہے دوسری طرف لفظ استعجال ہے تو اس کے بیسیوں موارد ہیں صرف ایک معنی کو چھوڑ کر سبھی معنی میں اس لفظ کے استعمال پر نہ تکذیب احادیث ہوتی ہے نہ تکذیب قرآن پھر استعجال کی ضد صبر ہے اور ثابت کیا جا چکا ہے کہ دعا صبر کے منافی ہے ہی نہیں پھرا نتظار کا مفہوم ہی بلا دعا ثابت نہیں ہوتا پھر لفظ استعجال سے منع بھی کفار ومنافقین کو کیا گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار