

Loading content...
ان ادعیہ کو غور سے دیکھیں جن میں تعجیل فرج کے ساتھ باقاعدہ ظلم کا بیان ہے کوئی صاحب دل جواب دے کہ مظلوم کے پاس سوائے دعا کے کیا ہے مظلوموں کا آخری سہارا یا دلاسہ دعا ہی تو ہے اس آخری سہارے کو چھین لینا کیا ظلم بالائے ظلم نہیں ہے جبکہ خود امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی توقیع مبارک میں موجود ہے کہ دعائے تعجیل فرج کرو کہ اسی میں تمہاری فرج وکشائش بھی ہے بیسیوں احادیث موجود ہیں کہ خروج سرکار امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے قبل مومنین کے لیے امن و سلامتی اور سکون وآرام ناممکن ہے اب خود سوچیں کہ مظلوم آلام ومصائب سے گھبرا کر دعا نہ کرے تو اور کیا کرے یہ تو ہرگز مناسب نہیں ہوتا کہ انسان ِظلم بھی کرے اور رونے بھی نہ دے خالق کی بارگاہ میں فریاد کرنے سے بھی روکا جائے تو یہ ظلم بالائے ظلم اور ستم بالائے ستم ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار