

Loading content...
ظالم اور مظلوم دو فریق ہوتے ہیں مگر دونوں کی تمنا میں فرق ہوتا ہے مثلاً ظالم کا انداز یہ ہوتا ہے کہ بلائو بلائو عادل حاکم کو بلائو میرا کیا بگاڑ لیگا وہ بوجہ سر کشی یا عدم یقین کی وجہ سے کہتا ہے کہ بلا لو جسے بلانا ہے مگر مظلوم کسی سے فریاد کرتا ہے کہ دیکھ مجھ پر ظلم ہوا ہے کسی عادل حاکم کو بلائو میری فریاد رسی کرے تو ان دونوں کیفیات میں اور انداز بیان میں بہت زیادہ فرق ہے اسی مظلوم کی طرح جو دعائے تعجیل فرج کرتا ہے وہ خود کو اور اپنے مذہب اور حق کو مظلوم سمجھ کر فریاد کرتا ہے کہ خالق ہمارے دکھوں کا ازالہ فرما
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار