

Loading content...
عن ابی جعفر الباقر علیہ الصلوات والسلام قال علیہ السلام ہلک اصحاب المحاضیر و نجی المقربون المومنین المنتظرین الذین یرون ظہورہ علیہ السلام قریباً وینظرونہ دائماً۔۔یہاں محاصیر کی وضاحت نہیں فرمائی بلکہ فرمایا ہے کہ ہلاکت ہے اصحاب محاصیر کے لیے اور نجات ہے مقربون کی یعنی ان مومنین ومنتظرین کی کہ جو ظہور کو قریب سمجھ کر انتظار کرتے ہیں اور وہ محاصیر نہیں یعنی وہ کسی دوسرے کے ساتھ نہیں دوڑتے ہر مدعی کے پیچھے نہیں چل پڑتے کیونکہ یہ بھی جلد بازی ہے ۔بلکہ دعائے کمیل جو دعائے خضر علیہ السلام کے نام سے بھی موسوم ہے اس کے نورانی کلمات سے ہمیشہ اپنے آقا کی بارگاہ میں عرض کرتے رہتے ہیں کہ آقا دور غیبت کی رات بہت طویل ہوگئی ہے کرم فرمائیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار