

Loading content...
اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ اس قادر مطلق ذات کو مدد کی کیا ضرورت ہے ایسے کئی آیات ہیں کہ جن میں اللہ تعالیٰ کی ذات نے ایسے کئی سوال کئے ہیں جو اس کی قدرت اور شان کے سراسر خلاف ہیں کیا ہم ان سوالات اور آیات کا نعوذ باللہ مذاق اڑا سکتے ہیں کہ دیکھو جی اسے کیا ضرورت ہے مدد اور قرضے کی اللہ پہ کونسی افتاد آ پڑی ہے کہ اپنا خزانہ خالی کر ا بیٹھا ہے اور اب قرضہ طلب کر رہا ہے اور کونسا ایسا دشمن سامنے ہے کہ خود کچھ نہیں کر سکتا لوگوں کو بیگار میں بلا رہا ہے یا کونسا ایسا کام ہے جو اسے پریشان کر رہا ہے اور اس سے تنہا نبرد آزما نہیں ہو سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار