

Loading content...
میں کہتا ہوں بھائی صاحب بات معقول ہے واقعات کربلا کو صدیاں گزر چکی ہیں شہدائے کربلا جنت میں مزے لوٹ رہے ہیں خاندان پاک علیھم الصلوات والسلام کی حکومت چل رہی ہے اور ان کے دشمن مر کھپ کر جہنم کے ابدی عذاب میں مبتلا ہیں بلکہ ان دشمنوں کی بیسیوں پشتیں جہنم رسید ہو چکی ہیں اور باقی ماندہ جہنم میں چلے جائیں گے اور پیدا ہونے والے آخر مریں گے اور جہنم میں جائیں گے دشمن سزا کو پہنچ چکا ہے دوست جزا کو پہنچ چکا ہے پھر ہم یہ مجالس عزا کیوں بپا کرتے ہیں ماتم کر کر کے زنجیر چاقو چھری بلیڈ مار مار کر دن رات سینہ کوبی کر کر کے ہم اپنا ناس کیوں مار رہے ہیں جن کو رو رو کے ہمارا برا حال ہے وہ مزے اڑا رہے ہیں پھر یہ کیا ہے پھر یہ عزاداری اس بددعا کا نتیجہ تو نہیں جو معظمہ کونین شریکة الحسین صلوات اللہ علیھا نے کوفیوں کو دی تھی کہ اے اہل مکر وغدر وخذل تمہاری آنکھیں ہمیشہ برستی رہیں تمہارے آنسو کبھی نہ تھمیں الخ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار