

Loading content...
اس کیوں کا جو جواب ہوگا وہی ہمارا جواب برائے تاویل استعجال سمجھ لیا جائے تو تب بھی جائے انکار باقی نہ رہے گی لہذہ اس ساری بحث کا یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ وہی راستہ صراط مستقیم ہے کہ جو قرآن اور فرمان کے مابین ہے سینکڑوں ادعیہ موجود ہیں سینکڑوں احادیث موجود ہیں قران خود استعجال حت اور صبر کی تشریح کر رہا ہے لغت معاونت کر رہی ہے پھر کونسی چیز مانع ہے اگر پھر بھی استعجال کے خود ساختہ معنی پر قائم رہنا ہے تو پھر ایک مہربانی کریں کہ کوئی ضعیف سے ضعیف حدیث ضعیف سے ضعیف کتاب سے دکھا دیں کہ خاندان تطہیر علیھم الصلوات والسلام سے کسی نے اس طرح واضح حکم دیا ہو کہ دعائے تعجیل فرج نہ کرو جیسے ہم نے امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام کا فرمان دکھایا ہے جو امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی توقیع مقدس میں موجود ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار